محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک بھر میں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکے گا اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے-
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ سمندری ہوائیں چلنے کے باعث ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ آج کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے تاہم منگل سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے