اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چینی نائب صد ر کے جاری دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے معاہدے دونوں ملکوں کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے آج ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ معاہدے پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی میں چین کی سٹرٹیجک دلچسپی کا مظہر ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کے معاہدوں میں قومی مفاد اورعوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جارہی ہے۔