شمالی کوریا نے اپنے حالیہ میزائل تجربات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دینے کا امریکی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل تجربات نہ کرنے کا مطلب اپنے دفاع کے حق سے دستبردار ہونا ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے وزیر دفاع جان بولٹن سلامتی برقرار رکھنے کے بجائے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جان بولٹن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے حالیہ تجربات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔