تازہ ترین
لانگ مارچ

امریکی آہنی جال لانگ مارچ کی روح سے پاش پاش ہوگا، سی آر آئی کا تبصرہ!

چینی صدر شی چن پھنگ نے حال ہی میں چین کے صوبے جیانگ شی کا دورہ کیا، اس دورے کے دوران انہوں نے وہاں قائم یادگار شہداء پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ یادگار اکتوبر سنہ 1934 میں مزدوروں، کسانوں اور کارکنوں پر مشتمل ریڈ آرمی کی جانب سے شروغ کئے جانے والے لانگ مارچ کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس موقع پر چینی صدر نے زور دے کر کہا کہ چین میں لانگ مارچ کی روح ہمیشہ زندہ رہے گی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ چینی صدر کا یہ بیان حالیہ عالمی صورت حال کے تناظرمیں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ بیان چینی عزم کا اظہار ہے کہ لانگ مارچ کی روح سے امریکا کی جانب سے بنے گئے اقتصادی پابندیوں کا چینی عزم سے مقابلہ کیا جائے گا۔ چین کسی بھی قسم کی صورت حال میں تجارت، ٹیکنالوجی، دفاع اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کی اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور روشن مستقبل کی جانب چینی قوم کا سفر کسی بھی صورت رکے گا نہیں۔ عالمی برادری کے خیال میں چینی مزدوروں، کارکنوں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کا لانگ مارچ بیسویں صدی میں دنیا کے مستقبل پر اثر مرتب کرنے والے اہم واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ تاریخ انسانی کا ایک ایسا واقعہ ہے جس کا ہر لمحہ قربانی اور حب الوطنی سے عبارت ہے۔
اس وقت دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی حیثیت سے چین لانگ مارچ کی روح کے عین مطابق اپنی نشاۃ الثانیہ کے حصول کے سفر پر گامزن ہے۔ یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ لانگ مارچ کی یہ روح مسلسل چینی عوام کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر رہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

امریکہ میں طبی اداروں کی سب سے بڑی ہڑتال کا امکان

یکم اکتوبر کو سی این این کی رپورٹ کے مطابق، قیصر میڈیکل گروپ اور گروپ …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons