پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالی اداکارہ رانی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے ہیں۔
ایک سو اڑسٹھ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانیوالی اس منفرد فنکارہ کی فنی زندگی تو کئی کامیابیوں سے مزین ہے مگر ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی۔ اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا وہ 8 دسمبر 1946ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ رانی کو 1967ء میں ریلیز ہونیوالی فلم دیور بھابھی نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا بعد ازاں 1970ء میں ریلیز ہونیوالی فلم انجمن نے انہیں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ بنا دیا رانی کو کینسر جیسا جان لیوا مرض لاحق تھا اور اسی جان لیوا بیماری کے باعث وہ 27 مئی 1993ء کو 46 برس کی عمر اس دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔