تازہ ترین
ورلڈکپ

وارم اپ میچز: انگلینڈ کی ٹیم نے افغانستان کو شکست دے دی، سری لنکا اور آسٹریلیا کا میچ جاری

ورلڈکپ 2019ء سے قبل وارم اپ میچز کا سلسلہ جاری ہے اور پہلے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

لیڈز کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ پوری ٹیم 39 ویں اوور میں ڈھیر ہو گئی۔ محمد نبی 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ نور علی زدران نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ اور جوفرا آرچر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلش بلے بازوں نے پہلے اوور سے ہی جارحانہ کھیل کا آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف با آسانی 18 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ جیسن رائے نے 46 گیندوں پر 89 رنز جب کہ جونی بیئراسٹو نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جو روٹ نے بھی 29 رنز اسکور کیے۔
ورلڈ کپ کا دوسرا وارم اپ میچ ساؤتھ ایمٹن میں آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کے لئے 240 رنز کا ہدف دیا ہے اور ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons