تازہ ترین
تائیوان

چین کسی بھی صورت میں، کوئی بھی بہانہ بنا کرتائیوان کے ساتھ سرکاری تبادلے کی سخت مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ!

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے ستائیس مئی کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کسی بھی صورت میں کوئی بھی بہانہ بنا کر، تائیوان کے ساتھ سرکاری تبادلے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے امریکہ سے محتاط انداز میں تائیوان کے مسئلے سےنمٹنے کا مطالبہ کیا تاکہ چین امریکہ تعلقات اور اہم شعبوں میں تعاون پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے معاون برائے قومی سلامتی امور جون بولٹن نے حال ہی میں اپنے تائیوانی “ہم منصب” اہل کارکے ساتھ ملاقات کی۔ اس بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لو کھانگ نے کہا کہ امریکی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی نمائندگی کرنے والی واحد حکومت ہے اوراس نے وعدہ کیا کہ امریکہ تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تبادلہ ہی رکھے گا۔ اس لیے ایسی بات نہیں ہے کہ جیسے لی داوے اور جون بولٹن “ہم منصب حکام” ہیں۔
لو کھانگ نے کہا کہ چین ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیے پر قائم رہے اور تائیوان کے ساتھ سرکاری تبادلوں کو بند کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons