ہواوے

ہواوے پر امریکی حکومت کی پابندی سے امریکی عوام کو نقصان پہنچا، چینی وزارت خارجہ!

حال ہی میں نیویارک ٹائمز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہواوے کمپنی پر امریکی حکومت کی پابندیوں کی وجہ سے امریکہ کے دیہی علاقوں میں بنیادی وائرلیس تنصیبات کی تعمیرکو ختم کرنا پڑا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے ستائیس مئی کو منعقدہ رسمی پریس کانفرنس میں اس بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ہواوے کمپنی پرعائد کی جانے والی پابندیوں سے امریکہ کی متعلقہ صنعتوں اور صارفین کو حقیقی نقصان پہنچا ہے۔ لو کھانگ نے کہا کہ طویل مدت سے چین اور امریکہ کے مابین زراعت سمیت مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون برقرار رہا تھا۔ حال ہی میں امریکہ کے زراعت اور مویشی بانی کے شعبوں سے وابستہ افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کے چینی شراکت دار ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم چین اور امریکہ کے متعلقہ افراد واضح طور پر جانتے ہیں کہ چین ان مشکلات کا ذمہ دارنہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons