تازہ ترین
پریس کانفرنس

“چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں” امریکہ کا بیان اور چین کا جواب!

ستائیس مئی کوچینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر کے دورہِ جاپان کے دوران دیئے گئے اس بیان کا جواب دیا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ”امریکہ، چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی معاہدہ طے کرنے کے لیے تیار نہیں ہے”۔

ایک سوال کے جواب میں لو کھانگ نے کہا کہ گزشتہ ایک عرصےسے امریکہ میں چین- امریکہ تجارتی مشاورت کے بارے میں معاہدہ بہت جلد طے پانے اور اس کی مناسبت سے بہت مشکلات درپیش ہونے کی صدائیں سنائی دے رہی تھیں۔ اس حوالے سے چین کا موقف بہت واضح ہے کہ بشمول، چین امریکہ اقتصادی و تجارتی شعبے کے تنازعات، دونوں ممالک کے درمیان جو بھی اختلافات موجود ہیں ان کا حل دوستانہ مشاورات اور مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اس موقف پر قائم ہے کہ چین امریکہ تجارتی مشاورت باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفادات کی بنیاد پر کی جانی چاہیئے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons