اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہلی انسانی مسکن اسمبلی کا انعقاد …

ستائیس مئی کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پہلی انسانی مسکن اسمبلی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شروع ہوئی اسمبلی کا موضوع ہے “بہتر زندگی کے لیے جدت”۔

اقوامِ متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل اور انسانی مسکن پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ بنتِ محمد شریف نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں شہری آباد کاری مسلسل طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ انسانی مسکن اسمبلی اس عمل میں درپیش چیلنجز سے نمٹتے ہوئے ان چیلنجز کو حل کرنے کا طریقہ کار پیش کرے گی اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی پہلی انسانی مسکن اسمبلی کا مقصد شہروں اور بستیوں میں معیار زندگی کو بلند کرنے پر بات چیت کرنا ہے۔ شہر کے بہتر منصوبوں اور انتظام سے کھلی، پائیدار اور قلیل اخراج کی حامل ترقی میں مدد مل سکتی ہے۔ افتتاحی تقریب میں میکسیکو کی نائب وزیرخارجہ مارتھا دیلگادو اقوام متحدہ کی پہلی انسانی مسکن اسمبلی کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔ موجودہ اسمبلی اکتیس مئی کو ختم ہوگی۔ اقوام متحدہ کی انسانی مسکن اسمبلی کا انعقاد ہر چار سال میں ایک مرتبہ ہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons