ستائیس مئی کو جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے جاپان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔فریقین نے جاپان امریکہ اتحادی تعلقات کا تعین کیا تاہم تجارتی مذاکرات میں اہم مسائل پراتفاق نہیں ہو سکا۔
ملاقات کے بعد منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں شینزو آبے نے امریکی معیشت کی ترقی میں جاپانی صنعتی و کاروباری اداروں کی خدمات پر زور دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جاپان- امریکہ معیشت میں مزید ترقی ہو گی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور جاپان کے درمیان کئی برسوں تک شدید غیر متوازن تجارتی مسائل موجود رہے۔ امریکہ کا مقصد جاپان کے ساتھ اپنے تجارتی خسارے میں کمی کرنا اور جاپان کے لیے برآمدی رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے ٹی پی پی میں امریکہ کی دوبارہ شمولیت کے امکان کو ویٹو کردیا۔