تازہ ترین
بلند ترین چوٹی

پاکستانی بہنوں نے اسپین کی بلند ترین چوٹی سر کرلی …

گلگت بلتستان کی 2 چچازاد بہنوں نے اسپین کی بلند ترین چوٹی ‘ٹائی ڈے’ سر کرکے وہاں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا۔

ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ آمنہ حنیف اور اور 15 سالہ صدیقہ بانو نے اسپین کی بلند ترین چوٹی سر کرکے وہاں خوشی میں گلگت بلتستان کا نغمہ بھی گایا۔ آمنہ حنیف نے اپنے والد محمد حنیف، دادا لِٹل کریم اور کزن صدیقہ بانوں کے ہمراہ اسپین کی سب سے اونچی چوٹی 3 ہزار 7 سو 18 میٹر بلند ٹائی ڈے سر کرنے کا کارنامہ 24 مئی کو سرانجام دیا۔ دونوں لڑکیوں نے ٹائی ڈے چوٹی سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بننے کا بھی اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر

30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی  صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons