عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں شمالی چین میں واقع صوبہ حے بئے میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل ہوئی ہے۔
اٹھائیس تاریخ کو چین کی یاستی کونسل کے نیوز دفتر میں صوبہ حے بئے کی ترقی کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں صوبہ حے بئے کی کل پیداواری مالیت میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی مدت کے مقابلے میں آٹھ سو اسی گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پیداواری قوت کےمعیار کو نمایاں طورپر بلند کیا گیا ہے اور جدید صنعت و حرفت کی بنیاد مضبوط پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔