چین

چین خدمات کے شعبے کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرے گا، چینی صدر شی چن پھنگ

بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز 2019ء کا افتتاح اٹھائیس مئی کو ہوا۔ اس موقع پر چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے خدمات کے شعبے کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والے اس تجارتی میلے کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشی عالمگیریت کی ترقی کے ساتھ، عالمی سطح پر خدمات کے شعبے میں تجارت مختلف ممالک کے مابین اقتصادی و تجارتی تعاون کا ایک اہم حصہ بن گئی ہے- اس سے عالمی معیشت کی ترقی کو ایک نئی قوت محرکہ فراہم کی گئی ہے۔ سروسز کی تجارت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں- ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے اور خدمات کی عالمی صنعت کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لئے مل جل کر کام کرنا چاہیئے-
صدر شی نے زور دیا کہ چین اپنے کھلے پن کے عمل کو فروغ دیتا رہے گا، کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی بھر پور حمایت کرتا رہے گا، چینی مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کی رسائی کے لئے زیادہ سہولتیں فراہم کرے گا، زیادہ بہتر کاروباری ماحول قائم کرے گا- چین دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے، اور آزاد تجارت اور سرمایہ کاری کی ترقی کے لئے کوشاں رہے گا- چینی صدر نے نشاندھی کی کہ موجودہ میلے کا موضوع “کھلا پن، جدت، دانش اور شراکتداری” ہے- مجھے امید ہے کہ شرکاء خدمات کے شعبے میں عالمی تجارت کی ترقی کے فروغ کے حوالے سے بھر پور تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین  کے صدر  مملکت  اور مرکزی …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons