پاکستانی کرکٹ ٹیم، ورلڈکپ 2019 میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی جبکہ عالمی کپ کے مقابلوں میں قومی ٹیم پر ویسٹ انڈیز کو واضح برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ورلڈکپ میں اب تک 10 میچز کھیلے گئے ہیں ،جس میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ اب تک عالمی کپ میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میں ویسٹ انڈیز نے 7 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ٹیم صرف 3 میچز ہی جیت سکی۔