وزیر برائے خوراک اور تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ چینی نائب صدر وانگ چھی شان کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور چین کے مابین 5 معاہدے طے ہوئے ہیں، جن میں دو معاہدوں کا تعلق زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہو چکا ہے جس میں زراعت کے شعبے کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔
APP52-28
ISLAMABAD: May 28 Federal Minister for National Food Security and Research Sahibzada Mahboob Sultan briefing the media about two MoUs signed between Ministry of National Food Security and Research and Ministry of Agriculture Peoples Republic of China during a press conference. APP photo by Saeed-ul-Mulk