وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے 31 مئی کو سعودی عرب روانہ ہونگے۔
اجلاس میں مشرق وسطی کی پیچیدہ صورتحال سمیت مسلم امہ کو درپیش دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں امت مسلمہ کے مشترکہ مقاصد، مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر بات کریں گے۔ ادھراسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جبکہ اس دوران مشرق وسطی کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔