پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
ریلویز کے ترجمان کے مطابق خصوصی ٹرینوں کیلئے بکنگ آج (بدھ) شروع ہو گی اور مسافر آن لائن یا ریزویشن دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ پہلی خصوصی ٹرین اتوار کو صبح دس بجکر پینتالیس منٹ پر کراچی سے پشاور روانہ ہوگی جبکہ دوسری ٹرین اسی دن ساڑھے گیارہ بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی۔ تیسری خصوصی ٹرین پیر کو دن گیارہ بجے کراچی کینٹ سے لاہور جبکہ چوتھی ٹرین صبح آٹھ بجے راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہوگی، اسی طرح پانچویں ٹرین آئندہ ماہ کی آٹھ تاریخ کو شام چھ بجے لاہور سے کراچی کینٹ کیلئے اپنے سفر کا آغاز کریگی۔ عید کے روز مسافروں کو پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔