تازہ ترین
ماحولیاتی رپورٹ

چین کی ماحولیاتی رپورٹ برائے سال 2018 کا اجراء…

چین کی وزارت ماحولیات نے انتیس مئی کو چین کی ماحولیاتی رپورٹ برائے سال 2018 جاری کی. رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2018 میں چین میں ہوا اور پانی کی کوالٹی مسلسل طور پر بہتر ہوتی رہی، مٹی کے ماحولیاتی خطرات کو مؤثر طور پر کنٹرول کیا گیا ہے، حیاتیاتی نظام مجموعی طور پر مستحکم رہا اور جوہری اور تابکاری سکیورٹی کا معیار مضبوط اور بہتر بنایا گیا ہے. لوگوں نے حیاتیاتی ماحول میں مثبت تبدیلیوں کو واضح طور پر محسوس کیا ہے.

اس رپورٹ میں ہوا، میٹھے پانی، سمندر، زمین، قدرتی ماحولیات، آواز، تابکاری، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات، بنیادی تنصیبات اور توانائی کی حالت سمیت نو پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے. ہوا کی کوالٹی کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ آسمان زیادہ صاف و شفاف ہو رہا ہے .

ملک میں حیاتیاتی ماحول کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیر برائے ماحول بو چھیو یون نے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ تک ملک میں عمدہ حیاتیاتی ماحول کی حامل زمین کا تناسب چوالیس اعشاریہ سات فیصد تک جا پہنچا ہے جبکہ خراب موحول کی حامل زمینوں کے تناسب میں ایک اعشاریہ سات فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چین کی ماحولیات کی مسلسل بہتری کے ساتھ ساتھ اس کا معیار مستحکم نہیں ہے. اس لیے چین کے وزارت ماحول اس سلسلے میں جدوجہد جاری رکھے گی.

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر میں تعاون ، چین اور اردن کےمفاہمتی یادداشت پر دستخط

 29 نومبر کو اردن میں چین کے سفیر چن چھوان ڈونگ اور اردن کے وزیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons