امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیس تاریخ کو کہا کہ امریکہ نے چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی معاملات کو بہت اچھی طرح نمٹا ہے- ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین دن بدن بہت کمزور ہورہا ہے-
امریکی صدر کے اس بے بنیاد بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کن شوانگ نے اکتیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے یہ جھوٹ بار بار بولا جاتا ہے اور ہر بار اسے غلط ثابت کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بے بنیاد ہے۔ امریکہ ہر بار ایک ہی راگ الاپتہ ہے شاید امریکہ کو یقین ہے باربار دہرانے سے لوگ جھوٹ کو سچ سمجھنے لگیں گے۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ خود امریکی عوام اور امریکہ کے سنجیدہ حلقے یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی پالیسی کی مخالفت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ ٹھنڈے دماغ سے کام لیتے ہوئے اپنی غلطی کو درست کر ے گا اور صحیح راستہ پر واپس لوٹ آئے گا-