چینی وزارت تجارت کے ترجمان کاؤ فنگ نے اکتیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ متعلقہ قانون اور ضابطہ اخلاق کے مطابق چین میں ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست کے نظام کی تشکیل کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جو غیر ملکی کاروباری ادارے، تنظیم یا افراد مارکیٹ کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کریں گے، اپنے معاہدوں کی پاسداری نہیں کریں گے، تجارتی مقاصد کے بغیر چینی کاروباری اداروں پر پابندی لگائیں گے یا مال کی فراہمی بند کریں گا، تو ان اداروں کو نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
یہ خبر پڑھیئے
چینی صدر شی جن پھنگ کا شنگھائی اور جانگ سو کا دورہ
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی …