تازہ ترین
جوابی اقدامات کے حوالے سے چین اپنی بات پر قائم ہے، سی آر آئی تبصرہ

جوابی اقدامات کے حوالے سے چین اپنی بات پر قائم ہے، سی آر آئی تبصرہ

چینی وزارت تجارت نے اکتیس مئی کو اعلان کیا کہ چین متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست تیار کرے گا- سی آر آئی کے تجزیہ نگار نے ایک تبصرے میں کہا کہ یہ چین کی طرف سے اس بات کا جواب ہے کہ امریکی حکومت نے کسی بھی ثبوت کے بغیر متعدد چینی کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کیا ہے- اس لئے لوگوں کو اس خبر پر حیران نہیں ہونا چاہیئے-

تبصرے میں کہا گیا کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ “دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا جنگ پسند ملک ہے”۔ اس کے برعکس چین نے جنگ پر کوئی پیسہ ضائع نہیں کیا- حقیقت یہ ہے کہ چین ایک امن پسند اور منطقی ملک ہے جو عوام کی خوشحالی اور معاشرے کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے- چین جانتا ہے کہ تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے- دوسروں کے خلاف دشمنی اور باپندی سے محض جواب ملتا ہے۔ امریکہ کے ناجائز جارحانہ اقدامات کے مقابلے میں چین کو ضروری جوابی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ چین کا مقصد چین، امریکہ اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے عوام کے مفادات اور بین الاقوامی قواعد اور کثیرالطرفہ نظام کا تحفظ کرنا ہے-
تبصرے میں مزید کہا گیا کہ جواب دینا اور انتقام لینا چین کا مقصد نہیں ہے۔ چین صرف امریکہ کو سمجھانا چاہتا ہے کہ تعاون اور مشترکہ ترقی ہی عالمی ترقی کا اصل رجحان ہے۔ تعاون چین اور امریکہ کے لئے واحد انتخاب ہے۔ چین ہمیشہ مشاورت کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ تاہم تعاون اصول پر مبنی ہونا چاہیئے اور مذاکرات کے لئے خلوص لازمی ہے- امریکہ کو دنیا کو کنٹرول کرنے کی اپنی صلاحیت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔ اور اپنی ترقی کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کی چین کی صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیئے- چین کا ہمیشہ سے یہ مؤقف ہے کہ بات چیت کا دروازہ کھلا رہیگا۔ اگر کسی کی خواہش لڑائی ہے تو چین اس کا بھی آخر تک مقابلہ کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons