“اپنے اصل کو نہ بھولنا اور اپنے مشن کو یاد رکھنا” کے موضوع پر ایک تعلیمی کانفرنس اکتیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے اس کانفرنس میں شرکت اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ کہ چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کی نشاط ثانیہ کے حصول کے لئے کوشش نہ صرف چینی کمیونسٹ پارٹی کے اراکین کا اولین مقصد اور مشن ہے، بلکہ ایک ایسی قوت متحرکہ ہے جس نے نسل در نسل اس پارٹی کے کارکنوں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے۔
“اپنے اصل کو نہ بھولنا اور اپنے مشن کو یاد رکھنا” کے موضوع پر تعلیم پر عملد رآمد کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ کبھی بھی اپنی حقیقت کو فراموش نہ کیا جائے اور اپنے مشن کو اصل اہمیت دی جائے۔ اپنے پیچھے رہ جانے کی وجہ کو تلاش کیا جائے۔ اپنی حکمت عملی کے مطابق اقدامات اختیار کئے جائیں۔ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے کو سیکھ کر اس پر مضبوطی سے قائم رہا جائے۔ مخلص اور شفاف سیاسی کردار کی تشکیل کی جائی۔ پورے ملک کی مختلف قومیتوں کو متحد کر کےعظیم چینی خواب کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔ عوام کو درپیش مشکلات کا حل ہمارا اولین فریضہ ہے۔ موجود نسل کی بہترین ذہنی آبیاری اور تربیت سے ہی آئندہ بہترین نسل حاصل کی جاسکتی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائیوں میں توسیع کا اعلان
دو دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر حملے جاری …