تازہ ترین
عالمی اداروں کی جانب سے ہواوے پر بدستور اعتماد کا اظہار

عالمی اداروں کی جانب سے ہواوے پر بدستور اعتماد کا اظہار

چینی اخبار چائنا ڈیلی نے اکتیس مئی کو اپنے اداریے میں ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے کے معیارات کا تعین کرنے والے چند اداروں کی ترجیحی فہرست شائع کی ہے۔ ان اداروں کی فہرست میں ہواوے آج بھی اولین اور قابل اعتماد اداروں میں شامل ہے۔ امریکی مخالفت اور پابندی کے باوجود ان ترجیحی فہرستوں میں شامل ہونا ہواوے پر عالمی اداروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔

ان فہرستوں کو دیکھنے کے بعد حالیہ دنوں امریکی میڈیا کی جانب سے قائم کئے گئے اس تاثر کی بھی نفی ہوگئی ہے جس کے مطابق ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں معیارات متعین کرنے والے اداروں نے ہواوے کا نام اپنی فہرستوں سے خارج کردیا ہے۔ ہواوے آج بھی دنیا کے بڑے اداروں بشمول جے ای ڈی ای سی، ایس ایسوایشن، وائی فائی الائینس اور یو ایس بی-آئی ایف کی اولین ترجیح ہے۔
امریکہ ہواوے کے خلاف بلند وبانگ دعووں کے باوجود پوری دنیا میں سے ایک بھی ثبوت اکھٹا نہیں کرسکا جو یہ ثابت کرتا ہو کہ ہواوے سیکورٹی رسک ہے۔ دوسری طرف غیر جانبدار عالمی ادارے ہواوے کی کارکردگی سے بدستور مطمئین ہیں اور اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

⁠⁠⁠⁠⁠اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کاپ 28 کی پیش رفت کے حوالے سے چینی وفد کا تعارف

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی) کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons