وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مطابق جعل سازی سے بنائے گئے 9 ہزار 554 قومی شناختی کارڈ منسوخ کردیئے گئے ہیں، جبکہ غیرملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے والے نادرا کے 120 ملازمین کو بھی برطرف کیا جاچکا ہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ 1 لاکھ 21 ہزار 117 شناختی کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کر لئے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق بلوچستان میں بھی 22 ہزار 72 شناختی کارڈز مشکوک ہونے پر ضبط کرلئے گئے ہیں۔
یہ خبر پڑھیئے
ڈنگ شے شانگ کی ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کی اور تقریر
30 نومبر سے یکم دسمبر تک چینی صدر شی چن پھنگ کے خصوصی نمائندے، سی …