سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعود نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے نصب العین کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے مکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں اپنی تقریر میں کہا کہ سعودی عرب کوئی بھی ایسا اقدام ہرگز تسلیم نہیں کرے گا جس سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت متاثر ہو۔