فیڈرل بورڈآف ریونیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سمگل شدہ اشیاء خریدنے سے اجتناب کریں کیونکہ ان سے مقامی مصنوعات کی خریدوفروخت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔
ادارے کے بیان کے مطابق غیرقانونی طریقے سے درآمد کردہ اشیاء کی خریداری کا رجحان قومی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ایف بی آر نے عوام پر زور دیا کہ دکاندار یا پرچون فروش سے ہرخریداری پر رسید طلب کرنے کی عادت اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عادت سے قومی معیشت کوعروج حاصل ہوگا اورغیر دستاویزی معیشت کو دستاویزی شکل میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ ایف بی آرنے عوام سے درخواست کی کہ وہ قومی تعمیرنومیں حصہ لیتے ہوئے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔