حکومت نے اس ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4.26 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت اب 112.68 روپے فی لٹر ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 4.50 روپے کے اضافے سے 126.82 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 1.69 روپے کے اضافے سے 98.46 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 1.68 روپے کے اضافے سے 88.62 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
چھٹا چین-عرب ممالک ریڈیو اور ٹیلی ویژن تعاون فورم ہانگ چو میں منعقد ہوا
دس دسمبر کو چین کے شہر ہانگ چو میں چھٹا چین-عرب ممالک ریڈیو اور ٹیلی …