حال ہی میں،چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے پرائمری سکول کے طالب علموں نےچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے مادر وطن کے لئے اپنے جذبات اور بڑے ہو کر ایک بہتر مادر وطن اور مکاؤ کی تعمیر کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ “یکم جون یعنی” بچوں کے عالمی دن کے موقع پرچین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے مکاؤ کے ان طالب علموں کے خط کا جواب دیا جس میں انہوں نے ان بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پورے ملک کے بچوں کو مبارکباد دی.
خط میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ مادر وطن کی واپسی کے بعد گزشتہ بیس سالوں کےدوران مکاؤ کی ترقی دن بدن تیز ہو رہی ہے،اور مکاؤ میں لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگیاہے. مادر وطن پر مکاؤ کا مضبوط انحصار ہے. مجھے خو شی ہے کہ تم نے بچپن سےیہ بات سمجھ لی ہے.
شی جن پھنگ نے بچوں کو مخا طب کرتے ہوئے کہا تم چین کے پھول اور مکاؤ کے مستقبل ہو. امید ہے کہ آپ حب الوطنی کی اچھی روایات کے ساتھ مادروطن سے محبت کریں گے اور صحت مند رہیں گے. تاکہ مستقبل میں چین اور مکاؤ کی تعمیر کے لئے زیادہ خدمات سرانجام دیں.
یہ خبر پڑھیئے
وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی
8 دسمبر کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …