چینی ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وے فنگ حہ نے امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شاناہن سے سنگاپور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے سمیت عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
18 ویں شنگریلا مذاکرات 31 مئی سے 2 جون تک سنگاپور میں منعقد ہو رہے ہیں. چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ ان مذاکرات میں شرکت کر رہے ہیں.اکتیس تاریخ کو انہوں نے امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کی.
ملاقات کے بعد چین کی وزارت دفاع کے ترجمان اؤ چھیان نے صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات کا ماحول مثبت اور تعمیر ی رہا. دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے سمیت مشترکہ تشویش کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور بعض امور پر اتفاق رائے حاصل کیا .
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے خیال میں مستحکم چین-امریکہ فوجی تعلقات کو برقرار رکھنا بہت اہم اور ضروری ہے. دونوں ملکوں کی افواج کو دو نوں ملکوں کے رہنماؤں کی اتفاق رائے پر عملدرآمد ،تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے اور اختلافات کی وجہ سے پیدا ہونے والےخطرات کو کنٹرول کرنا چاہئے.تاکہ دونوں افواج کے درمیان تعلقات دونوں ملکوں کے تعلقات میں استحکام کا باعث بنیں ۔
اس کے علاوہ اؤ چھیان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران، چین کے وزیر دفاع وی فنگ حہ نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں تائیوان سے متعلق معاملات پر منفی الفاظ اور اعمال اختیار کئے ہیں ، چین مضبوطی سے اس کی مخالفت کرتا ہے.