اطلاعات ونشریات کے بار ے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں کی مشکلات کے خاتمے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام کوششیں کررہے ہیں۔
انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک عظیم رہنما ہیں اور وہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ریفرنسز کے معاملے پرحزب اختلاف کے کردارکے بارے میں معاون خصوصی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اہم سرکاری دستاویزات کے تقدس کو برقرار رکھنے کے پابند ہیں اور اُن پر حساس معاملات کے متعلق معلومات افشاء نہ کرنے کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔