وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزالسعود سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات مکہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے چودھویں سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
وزیراعظم کی آمد پرخادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزالسعود نے ان کا استقبال کیا جنہوں نے مستقبل کے لئے یکجان کے نام سے ہونے والی نشست کی صدارت کی۔ کانفرنس ہال جانے سے قبل وزیراعظم نے سعودی فرمانروا اور اجلاس میں شریک دیگر رہنمائوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔