تازہ ترین

کیرئیر کے دوران کئی رکاوٹیں آئیں لیکن میں نے اپنا سفر جاری رکھا، نیلم منیر

میں ابھی تک اپنے کام سے مطمئن نہیں ہوں اور سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ اور کرنا ہے۔

معروف خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج میں جس مقام پر ہوں یہ مجھے پلیٹ میں رکھا ہوا نہیں ملا اس مقام کے پیچھے انتھک اور مسلسل محنت ہے، میرے کیرئیر کے دوران کئی رکاوٹیں آئیں لیکن میں نے اپنا سفر جاری رکھا تب جا کر میری پہچان ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم نے کہا کہ میرے لیے تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک جیسا ہے اور سب کو عزت دیتی ہوں اور اس کے مقابلے میں مجھے بھی عزت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو میرے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہو جائیں اور مجھے ان کرداروں کی نسبت یاد کیا جائے۔
عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ‘رانگ نمبر ٹو’ سے اداکارہ کو بہت امیدیں وابستہ ہیں، ان کا خیال ہے کہ ان کے پرستار ان کے کام اور کردار کو ضرور پسند کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons