تازہ ترین
چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ کا اسلامی تعاون تنظیم کے چودہویں سربراہی اجلاس کیلئے تہنیتی پیغام

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ کا اسلامی تعاون تنظیم کے چودہویں سربراہی اجلاس کیلئے تہنیتی پیغام

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے اسلامی تعاون تنظیم کے مکہ میں منعقد ہونے والے چودہویں سربراہی اجلاس کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا.
شی چن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسلامی تعاون تنظیم اسلامی ممالک کے اتحاد کی علامت ہے. تنظیم نے اپنے قیام کے بعد گزشتہ 50 برسوں کے دوران اسلامی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم خدمات سرانجام دی ہیں جو قابل ستائش ہیں.
شی چن پھنگ نے زور دیا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ چین کے روایتی دوستانہ تعلقات ہیں. چین اسلامی ممالک کے ساتھ دوستا نہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسلامی تعاون تنظیم کو مسلم دنیا کے درمیان تعاون کے لئے ایک اہم پل کے طور پر سمجھتا ہے. چین اسلامی ممالک کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد میں اضافے، عملی تعاون کو فروغ دینے اور تہذیب وتمدن کے درمیان بات چیت کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور اسلامی دنیا کے ساتھ چین کے دوستانہ تعلقات کے مزید خوشحال مستقبل اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا خواہاں ہے. 

یہ خبر پڑھیئے

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ کی وانگ ای سے ملاقات

 یکم دسمبر کو  ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons