تازہ ترین

چین کے صدرشی چن پھنگ کے اہم مضمون کی ”چھیو شی“ نامی رسالے میں اشاعت

چین کے ”چھیو شی“ نامی رسالے میں یکم جون کو چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع کیا گیا جس کا عنوان ہے ”دیہات کی خوشحالی کی حکمت عملی کا دور حاضر میں دیہی علاقوں کی ترقی کے تمام منصوبوں میں مظاہرہ کیا جائے گا“۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ دیہات کی خوشحالی کی حکمت عملی چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کردہ ایک اہم حکمت عملی ہے جو ایک جامع سوشلسٹ جدید ملک کی کامیاب تعمیر سے تعلق رکھتی ہے ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ زراعت اور دیہات کی جدت کاری کے بغیر پورا ملک جدید نہیں ہو سکتا۔ جدت کاری کے دوران صنعت و زراعت کے درمیان اور شہروں اور دیہات کے درمیان تعلق اور توازن کو کس طرح بہتر بنایا جائے گا اس کا چین کی ترقی اور کامیابی سے گہرا تعلق ہے ۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ان تمام تعلقات کو احھی طرح نبھانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔چین کے جدید سوشلسٹ عمل کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons