تازہ ترین
امن و خوشحالی کے جیجو فورم میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ کی اپیل

امن و خوشحالی کے جیجو فورم میں کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ کی اپیل

امن و خوشحالی کا چودہواں جیجو فورم انتیس سے اکتیس مئی تک جنوبی کوریا کے علاقے جیجو میں منعقد ہوا ۔ موجودہ فورم کے شرکاء نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں تعاون اور مشترکہ مفادات کے حصول کی زیادہ ضرورت ہے ۔ اورکثیرالطرفہ نظام کے تحفظ سے ہی حقیقی امن اور خوشحالی کا حصول ممکن ہے۔

اسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم مالکم ٹرنبل نے فورم سے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کی ترقی سے کروڑوں افراد کو غربت سے نجات ملی ہے اور پورے علاقے نے فائدہ اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی کا راز امن ، تعاون اور قوانین و ضوابط کی بنیاد پر تجارتی نظم و نسق کا تحفظ کرنا ہے ۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب جنوبی کوریا ، جاپان اور اسٹریلیا سمیت بڑی تعداد میں ممالک نے چین کے ساتھ تعاون کیا تو انہوں نے نمایان کامیابیاں حاصل کیں ۔ جبکہ اسٹریا کے سابق صدر ہینز فیشر کا کہنا تھا کہ آج کی امریکی حکومت ” امریکہ کو ترجیح ” دینے کی پالیسی پر کار بند ہے ۔ امریکہ کی یہ پالیسی ماضی میں یورپ کے ترقی کے دوران حاصل کردہ تجربات کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ مستقبل میں مختلف ممالک کو صف آرائی کی بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہیئے ۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے خطاب میں اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کثیرالطرفہ تعاون کو مضبوط کرنا چاہیئے ۔

چین امریکہ تجارتی تنازعات کے بارے میں برطانیہ کے دانشور مارٹن جاک نے کہا کہ چین امریکہ تجارتی کشمکش کا سبب یہ ہے کہ چین کی معیشت نے توخوب ترقی کی ہے لیکن امریکہ بدستورعا لمی سطح پر اپنی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے اپنی ماضی کی شان وشوکت دکھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons