مشرقی امریکہ کے ریاست ورجینیا کے ساحلی شہر میں 31 مئی کو فائرنگ کے ایک سنگین واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے.
فائرنگ کا واقعہ ورجینیا بیچ سوک سینٹر میں پیش آیا. ورجینیا بیچ شہر کے شیرف جم سرورا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فائرنگ کرنے والا سوک سینٹر کا پرانا ملازم تھا. جس نےسوک سینٹر کی عمارت میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا .
امریکی فیڈرل بیورو ورجینیا بیچ شہر کے پولیس کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے.