تازہ ترین
حکومت آزاد اور خودمختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

حکومت آزاد اور خودمختار عدلیہ پر یقین رکھتی ہے: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیرعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد اورخودمختارعدلیہ پریقین رکھتی ہے ۔اسلام آباد میں ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اداروں کوبہتر بنانے کیلئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زوردیا کہ وہ ایسے اقدامات کی حمایت کریں ۔ریفرنسز کے معاملے پر حزب اختلاف کے کردار سے متعلق معاون خصوصی نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ اہم سرکاری دستاویز کی آزادی برقراررکھنے کے پابند ہیں انہوں نے حزب اختلاف کو مشورہ دیا کہ وہ حساس معاملات پرسیاست کرنے سے گریز کرے ۔

یہ خبر پڑھیئے

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو  ایک …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons