"چین نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست" کا نظام قائم کرے گا، چینی وزارتِ تجارت

“چین نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست” کا نظام قائم کرے گا، چینی وزارتِ تجارت

چین نے اکتیس مئی کو “نا قابل اعتماد اداروں کی فہرست” کا نظام قائم کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے تحت ان غیر ملکی اداروں، تنظیموں اور افراد کو اس فہرست میں شامل کیا جائے گا جو منڈی کے اصول پر کاربند نہیں رہتے اور غیر کاروباری مقاصد کے لئے چینی اداروں پر پابندی لگانے اور سپلائی کو روکنے کے ذریعے چینی اداروں کے معقول حقوق کو سنگین نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین کی وزارت تجارت کے محکمہ برائے معاہدات و انصاف کے سربراہ وانگ حہ جون نے یکم جون کو کہا کہ فہرست میں شامل اداروں کو اپنی صفائی کا حق دیا جائے گا اور اس حوالے سے متعلقہ احکامات عنقریب جاری کیے جائیں گے-

یہ خبر پڑھیئے

شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے

منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons