چین کے متعلقہ ادارے نے یکم جون کو اعلان کیا کہ امریکہ کے فیڈیکس نے چین میں اڈریس کے مطابق کورئیر کی ڈلیوری نہیں کی جس سے صارف کے قانونی حقوق اور چین کے متعلقہ قانوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس لئے اس کیس کی قانونی تحقیقات کی جائیں گی۔ اور قانون کے مطابق اس ادارے کو سزا دی جائے گی۔
اس وقت چین ” ناقابل اعتماداداروں کی فہرست ” کا نظام قائم کر رہا ہے اور چینی قوانین و ضوابط کے مطابق اس فہرست میں شامل اداروں کے خلاف ہر لازمی قانونی اور انتظامی اقدامات اختیار کئے جائیں گے۔ چین کی منڈی بہت بڑی ہے اور منافع بھی زیادہ حاصل ہوتا ہے۔ چین بیرونی اداروں کے چینی منڈی میں داخلے کا خیر مقدم کرتا ہے لیکن انہیں چین کے قوانیں و ضوابط پر کار بند رہنا چاہیئے۔
یہ خبر پڑھیئے
ایمرجنسی نافذ کر کے ہی الیکشن ملتوی کیے جاسکتے ہیں: چیف جسٹس آف پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایمرجنسی نافذ …