انگلینڈ میں جاری عالمی کرکٹ کپ 2019ء کے چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔
افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.2 اوورز میں 207 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس سے پہلے کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹس سے شکست دیدی۔ سری لنکن ٹیم صرف 29.2 اوورز میں 136 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جوابی اننگز میں مقررہ ہدف بغیر کسی نقصان پر صرف 16.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔