وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی کے غیر مؤثر کردار کے باعث مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد آزادی کو اسلامی انتہاء پسندی قرار دیا گیا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے 14ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مغرب میں اسلام مخالف سرگرمیوں اور گستاخانہ مواد کو او آئی سی کی ناکامی قرار دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام آزادی کے حصول کی سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، تاہم نائن الیون کے بعد کشمیریوں کی اس جدوجہد کو بھی اسلامی انتہا پسندی اور دہشتگردی کانام دے دیا گیا۔
یہ خبر پڑھیئے
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے 8 دسمبر کو ایک …