تازہ ترین
امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پرعائد ٹیرف میں اضافہ چین اور امریکہ دونوں کے لیے نقصان دہ ہے

امریکہ کی طرف سے چینی مصنوعات پرعائد ٹیرف میں اضافہ چین اور امریکہ دونوں کے لیے نقصان دہ ہے

دو جون کو جاری کئے گئے چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں چین کے مؤقف ” کے حوالے سے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے امریکہ کے لیے چینی برآمدات پر ٹیرف میں اضافہ کیا، جو دو طرفہ تجارتی تعاون کے لیے نقصان دہ ہے، اس سے دونوں ممالک نیز دنیا کی مارکیٹ اور معیشت کے استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال اپریل تک مسلسل پانچ مہینوں سے امریکہ کے لیے چین کی برآمدات کم ہو گئی ہیں۔ اسی طرح چین کے لیے امریکی برآمدات میں بھی مسلسل آٹھ مہینوں سے کمی آ رہی ہے۔ چین امریکہ تجارتی تنازعات کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے دونوں ممالک کے صنعتی ادارے، تعاون اور سرمایہ کاری تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں چینی سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے اس کے ساتھ ساتھ چین میں امریکی سرمایہ کاری کے اضافے کی رفتار بھی سست ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں عالمی تجارتی تنظیم نے 2019 میں عالمی تجارت کے اضافے کی شرح تین اعشاریہ سات فیصد سے دواعشاریہ چھ فیصد تک تبدیل کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری نگوین فو ٹرونگ کی وانگ ای سے ملاقات

 یکم دسمبر کو  ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری نگوین فو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons