چین کی طرف سے دو جون کو جاری کردہ ” چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں چین کے مؤقف ” کے حوالے سے وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ امریکہ کی طرف سے ٹیرف میں اضافے کے اقدامات سےامریکی اقتصادی ترقی کو فروغ نہیں مل رہا، بلکہ اس کے برعکس سنگین نقصانات پہنچ رہے ہیں. مثلاً امریکی کمپنیوں کی پیداوار کی قیمتوں میں اضافہ، امریکہ میں سازو سامان کی قیمتوں میں اضافہ، امریکی اقتصادی ترقی اور عوام کی معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کرنا اور چین کے لیے امریکہ کی برآمدات کو روکنا وغیرہ. امریکی چیمبرآف کامرس کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق، اگر امریکہ تمام چینی برآمدات پر25 فیصد کی ٹیرف کو عائد کرتا ہے تو اس اقدام سے اگلے دس سالوں میں امریکہ کے GDP میں کل دس کھرب امریکی ڈالر کی کمی کی جائے گی.
یہ خبر پڑھیئے
شہنشاہ جذبات محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 17 سال گزر گئے
منفرد انداز اداکاری سے شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے اداکار محمد علی کو دنیا …