تازہ ترین
امریکی حکومت کے انتہائی دباؤ کی وجہ سے چین اور امریکہ کے درمیان باقی اختلافات کو ختم نہ کر سکے

امریکی حکومت کے انتہائی دباؤ کی وجہ سے چین اور امریکہ کے درمیان باقی اختلافات کو ختم نہ کر سکے

” چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں چین کے مؤقف ” کے حوالے سے وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ چین اور امریکہ کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے کے زیادہ تر نکات پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں امریکی حکومت نے بالادستی کا رویہ اختیار کر کے انتہائی دباؤ ڈالتے ہوئے بلند ٹیرف پر اصرار کیا، اور اقتصادی اور تجارتی تنازعات کے بعد چینی مصنوعات پرعائد اضافی کو منسوخ کرنے سے انکار کیا اور معاہدے میں چین کے اقتدار اعلی سے متعلق مواد لازمی طور پر شامل کرنے پر اصرار کیا۔ امریکہ کے یہ اقدامات باقی اختلافات کو حل کرنے میں تاخیر کا سبب بنے.

وائٹ پیپر نے نشاندہی کی کہ امریکہ کی طرف سے مئی میں ٹیرف میں اضافے کا اقدام نہ صرف چین اور امریکہ کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی اتفاق رائے کی خلاف ورزی ہے بلکہ دونوں ملکوں اور دنیا کے لوگوں کی توقعات کے بھی برعکس ہے ، جس نے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت اور دنیا کی معاشی ترقی کے امکانات پر گہرے سائے مرتب کیے ہیں. اپنے مفادات کے دفاع کے لئے، چین کو ٹیرف بڑھانے کے اقدامات اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons