چینی حکومت نے دو جون کو جاری اپنے وائٹ پیپر میں کہا کہ امریکی حکومت نے مشاورت میں چین پر ” الٹی سمت میں جانے ” کا جو الزام لگایا وہ بالکل بے بنیاد ہے۔ چین امریکہ کی جانب سے یک طرفہ طور پر اضافی ٹیرف کے عمل کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اس کے ردعمل میں لازمی اقدامات اختیار کرے گا۔
وائٹ پیپر کا کہنا ہے کہ اقتصادی و تجارتی معاہدہ مساوات اور باہمی مفادات پر مبنی ہونا چاہیئے۔ چین کے مرکزی مفادات سے متعلق اہم مسائل پر چین اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ معاہدہ طے پانے کی پیش رو شرط یہ ہے کہ امریکہ تمام اضافی ٹیرف کو منسوخ کرے، امریکہ سے خریداری حقائق کے مطابق کرے اور تحریری معاہدہ متوازن اور فریقین کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہو۔