چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں چین کے مؤقف ” کے حوالے سے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں برابری اور باہمی مفاد کی بنیاد پر ایک دوسرے کا احترام ہونا چاہیئے۔ چین ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو دونوں ممالک کیلئے قابل قبول ہو۔ اگر مذاکرات میں ایک فریق دوسرے پر شدید دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا یا مذاکرت کا نیتجہ صرف ایک ملک کے مفاد میں کرنے کی کوشش کرے گا تو ایسے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ باہمی احترام کا مطلب دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے معاشی و معاشرتی نظاموں ، ترقی کی راہ اور اس کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے اور دونوں ممالک کے کلیدی مفادات اور مرکزی دلچسپی کے امور کا احترام کرنا چاہیے، اس کے ساتھ ساتھ بنیادی لکیر کو چیلنج نہ کیا جائے اور نہ ہی ریڈ لائن کو کراس کیا جائے۔ مشاورت میں کسی ایک فریق کے ترقی کے حق کی قربانی نہیں ہونی چاہیئے اورنہ ہی کسی ایک کے اقتدار اعلی کو نقصان پہنچنا چاہیئے۔ برابری اور باہمی مفادات کا مطلب یہ ہے کہ مشاورت میں دونوں ممالک کی حیثیتیں برابر ہیں اور مشاورت کے نتیجے دونوں کے لیے مفید ہیں اور دونوں ممالک طے کرنے والے معاہدے سے فائدہ اٹھائیں گے۔