چین کے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ تجارتی مشاورت کو ایک سمت میں آگے بڑھنا چاہیئے اور سالمیت مشاورت کی بنیاد ہے۔ چین شروع سے ہی مخلصانہ رویہ رکھتے ہوئے امریکہ کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔ چین نے امریکہ کے خدشات کو اہمیت دیتے ہوئے باہمی اختلافات کو دور کرنے کی بھرپورکوشش کی۔ جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان منعقدہ تجارتی مشاورت کے گزشتہ گیارہ ادوار میں نمایان پیش رفت ہوئی جو چین اور امریکہ دونوں کے مفاد میں ہے۔ اور یہ فریقین کی مشترکہ کوششوں اور ایک ہی سمت میں آگے بڑھنے کا نتیجہ ہے ۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین مشاورت کے دوران اپنے اعتماد اور وعدوں کو بڑِی اہمیت دیتا ہے اور کئی مرتبہ اس بات کو واضح کیا ہے کہ اگر فریقین کے درمیان کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو چین اپنے وعدوں کی پوری تکمیل کرے گا۔
Flags of the People's Republic of China and the United States flutter jontly at lamp post of Tiananmen Square, State visit by President Bush, November 2005, Beijing China