تازہ ترین
چین اصولی نوعیت کے مسائل پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا

چین اصولی نوعیت کے مسائل پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا

چین نے دو جون کو جاری اپنے وائٹ پیپر میں اس بات پر زور دیا کہ چین اصولی نوعیت کے مسائل پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور امید رکھتا ہے کہ ٹیرف کی بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

چین سمجھتا ہے کہ ایک معاہدے کے ذریعے تمام مسائل کا حل ناممکن ہے لیکن اس بات کی ضمانت دی جانی چاہیئے کہ معاہدہ فریقین کی ضروریات کے مطابق ہو۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں چین کی برآمدی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا۔ چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے اور چین نے اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے مجبوری کے تحت اس کا ردعمل دیا۔ چین اور امریکہ کے عوام اور پوری دنیا کے عوام کے مفادات کے لیے چین ٹھنڈے دماغ سے کام کرتا ہے تاہم چین کسی دباؤ سے بھی نہیں دڑتا۔ چین کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ مذاکرات کے لیے چین کا دروازہ کھلا ہے تاہم جنگ کی صورت میں بھی چین پیچھے نہیں ہٹے گا ۔

یہ خبر پڑھیئے

وزارت خارجہ نے 24 ویں چین-یورپی یونین سربراہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ دی

 8 دسمبر کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 24 ویں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons