چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں چین کے مؤقف ” کے حوالے سے وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ تعاون چین امریکہ کے لیے واحد درست انتخاب ہے۔ باہمی مفادات سے دونوں ممالک کو بہتر مستقبل مل سکتا ہے۔ چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں چین پیچھے کی بجائے آگے دیکھ رہا ہے۔ تجارت اور معیشت میں دونوں ممالک کے تنازعات کو آخرکار گفتگو اور مشاورت کے ذریعے حل ہونا چاہیئے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ باہمی مفادات اور جیت – جیت پر مبنی معاہدہ طے کرنا چین اور امریکہ دونوں کے مفادات سے مطابقت رکھتا ہے اور دنیا کے مختلف ممالک کی توقعات سے بھی ملتا ہے۔ چین کو امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی تنازعات پر قابو پاتے ہوئے اقتصادی وتجارتی تعاون کو مضبوط بنائے گا اور مفاہمت، تعاون اور استحکام پر مبنی چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھائے گا تاکہ دونوں ممالک نیز دنیا کے عوام کی خوشحالی میں اضافہ ہو۔